سورہ 51
سورہ Adh-Dhaariyat
سورہ Adh-Dhaariyat (The Winnowing Winds) قرآن مجید کی 51 ویں سورہ ہے۔ یہ ایک مکی سورہ ہے جس میں 60 آیات ہیں۔ نیچے مکمل سورہ عربی میں ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 51:2
فَٱلْحَـٰمِلَـٰتِ وِقْرًۭا ٢
پھر ا ن بادلوں کی جو بوجھ (بارش کا) اٹھانے والے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:4
فَٱلْمُقَسِّمَـٰتِ أَمْرًا ٤
پھر ان فرشتوں کی جو حکم کے موافق چیزیں تقسیم کرنے واے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:5
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌۭ ٥
بے شک جس قیامت کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہےوہ سچ ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:14
ذُوقُوا۟ فِتْنَتَكُمْ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ ١٤
اپنی شرارت کا مزہ چکہو یہی ہے وہ (عذاب) جس کی تم جلدی کرتے تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:15
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍ ١٥
بے شک پرہیزگار باغات اور چشموں میں ہوں گے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:16
ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ ١٦
لے رہے ہوں گے جو کچھ انہیں ان کا رب عطا کرے گا بے شک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:17
كَانُوا۟ قَلِيلًۭا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ ١٧
وہ رات کے وقت تھوڑا عرصہ سویا کرتے تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:19
وَفِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّۭ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ ١٩
اور ان کے مالوں میں سوال کرنے والے اور محتاج کا حق ہوتا تھا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:20
وَفِى ٱلْأَرْضِ ءَايَـٰتٌۭ لِّلْمُوقِنِينَ ٢٠
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:21
وَفِىٓ أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ٢١
اور خود تمہاری نفسوں میں بھی پس کیا تم غور سے نہیں دیکھتے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:22
وَفِى ٱلسَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ٢٢
اور تمہاری روزی آسمان میں ہے اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:23
فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّهُۥ لَحَقٌّۭ مِّثْلَ مَآ أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ ٢٣
پس آسمان اور زمین کے مالک کی قسم ہے بے شک یہ (قرآن) برحق ہے جیسا تم باتیں کرتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:24
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْمُكْرَمِينَ ٢٤
کیا آپ کو ابراھیم کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:25
إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًۭا ۖ قَالَ سَلَـٰمٌۭ قَوْمٌۭ مُّنكَرُونَ ٢٥
جب کہ وہ اس پر داخل ہوئے پھر انہوں نے سلام کیا ابراھیم نے سوال کا جواب دیا (خیال کیا) کچھ اجنبی سے لوگ ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:26
فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجْلٍۢ سَمِينٍۢ ٢٦
پس چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا اور ایک موٹا بچھڑا (تلا ہوا) لایا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:27
فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ ٢٧
پھر ان کے سامنے لا رکھا فرمایا کیا تم کھاتے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:28
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةًۭ ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍۢ ٢٨
پھر ان سے خوف محسوس کیا انہوں نے کہا تم ڈرو نہیں اور انہوں نے اسے ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دی
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:29
فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍۢ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌۭ ٢٩
پھر ان کی بیوی شور مچاتی ہوئی آگے بڑھی اور اپنا ماتھا پیٹ کر کہنے لگی کیا بڑھیا بانجھ جنے گی
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:30
قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ ٣٠
انہوں نے کہا تیرے رب نے یونہی فرمایا ہے بے شک وہ حکمت والا دانا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:31
۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ ٣١
فرمایا اے رسولو! تمہارا کیا مطلب ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:32
قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍۢ مُّجْرِمِينَ ٣٢
انہوں نے کہا ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:33
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةًۭ مِّن طِينٍۢ ٣٣
تاکہ ہم ان پر مٹی کے پتھر برسائیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:34
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ ٣٤
وہ آپ کے رب کی طرف حدسے بڑھنے والوں کے لیے مقرر ہو چکے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:35
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٣٥
پھر ہم نے نکال لیا جو بھی وہا ں ایمان دار تھا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:36
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍۢ مِّنَ ٱلْمُسْلِمِينَ ٣٦
پھر ہم نے وہاں سوائے مسلمانوں کے ایک گھر کے نہ پایا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:37
وَتَرَكْنَا فِيهَآ ءَايَةًۭ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ٣٧
اورہم نے اس واقعہ میں ایسے لوگو ں کے لیے ایک عبرت رہنے دی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:38
وَفِى مُوسَىٰٓ إِذْ أَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَـٰنٍۢ مُّبِينٍۢ ٣٨
اور موسیٰ کے قصہ میں بھی عبرت ہے جب کہ ہم نے فرعون کے پا س ایک کھلی دلیل دے کر بھیجا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:39
فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَـٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌۭ ٣٩
سو اس نے مع اپنے ارکانِ سلطنت کے سرتابی کی اور کہا یہ جادوگر یا دیوانہ ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:40
فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌۭ ٤٠
پھر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا پھر ہم نے انہیں سمند رمیں پھینک دیا اور اس نے کام ہی ملامت کا کیا تھا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:41
وَفِى عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلْعَقِيمَ ٤١
اور قوم عاد میں بھی (عبرت ہے) جب ہم نے ان پر سخت آندھی بھیجی
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:42
مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَٱلرَّمِيمِ ٤٢
جو کسی چیز کو نہ چھوڑتی جس پر سے وہ گزرتی مگر اسے بوسیدہ ہڈیوں کی طرح کر دیتی
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:43
وَفِى ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا۟ حَتَّىٰ حِينٍۢ ٤٣
اور قوم ثمود میں بھی (عبرت ہے) جب ہ ان سے کہا گیا ایک وقت معین تک کا فائدہ اٹھاؤ
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:44
فَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ ٤٤
پھر انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی تو ان کو بجلی نے آ پکڑا اوروہ دیکھ رہے تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:45
فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مِن قِيَامٍۢ وَمَا كَانُوا۟ مُنتَصِرِينَ ٤٥
پھر نہ تو وہ اٹھ ہی سکے اور نہ وہ بدلہ ہی لے سکے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:46
وَقَوْمَ نُوحٍۢ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًۭا فَـٰسِقِينَ ٤٦
اور قوم نوح کو اس سے پہلے (ہلاک کر دیا) بے شک وہ نافرمان لوگ تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:47
وَٱلسَّمَآءَ بَنَيْنَـٰهَا بِأَيْي۟دٍۢ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ ٤٧
اور ہم نے آسمان کو قدرت سے بنایا اور ہم وسیع قدرت رہنے والے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:48
وَٱلْأَرْضَ فَرَشْنَـٰهَا فَنِعْمَ ٱلْمَـٰهِدُونَ ٤٨
اورہم نے ہی زمین کو بچھایا پھر ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:49
وَمِن كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ٤٩
اور ہم نے ہی ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا تاکہ تم غور کرو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:50
فَفِرُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ ٥٠
پھر الله کی طرف دوڑو بے شک میں تمہارے لیے الله کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:51
وَلَا تَجْعَلُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ ٥١
اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھراؤ بےشک میں تمہارے لئے اس کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:52
كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا۟ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ٥٢
اسی طرح ان سے پہلوں کے پا س بھی جب کوئی رسول آیا تو انہوں نے یہی کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:53
أَتَوَاصَوْا۟ بِهِۦ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌۭ طَاغُونَ ٥٣
کیا ایک دوسرے سے یہی کہ مرے تھے نہیں بلکہ وہ خود ہی سرکش ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:54
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍۢ ٥٤
پس آپ ان کی پرواہ نہ کیجیئے آپ پر کوئی الزام نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:55
وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٥٥
اور نصیحت کرتے رہیئے بے شک ایمان والوں کو نصیحت نفع دیتی ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:56
وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ٥٦
اور میں نے جن اور انسان کو بنایا ہے تو صرف اپنی بندگی کے لیے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:57
مَآ أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍۢ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ ٥٧
میں ان سے کوئی روزی نہیں چاہتا ہوں اور نہ ہی چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:58
إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلْقُوَّةِ ٱلْمَتِينُ ٥٨
بے شک الله ہی بڑا روزی دینے والا زبردست طاقت والا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:59
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًۭا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَـٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ ٥٩
پس بے شک ان کے لیے جو ظالم ہیں حصہ ہے جیسا کہ ان کے ساتھیوں کا حصہ تھا تو وہ مجھ سے جلدی کا مطالبہ نہ کریں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 51:60
فَوَيْلٌۭ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ ٦٠
پس ہلاکت ہے ان کے لیے جو کافر ہیں اس دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں