سورہ 26
سورہ Ash-Shuaraa
سورہ Ash-Shuaraa (The Poets) قرآن مجید کی 26 ویں سورہ ہے۔ یہ ایک مکی سورہ ہے جس میں 227 آیات ہیں۔ نیچے مکمل سورہ عربی میں ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 26:3
لَعَلَّكَ بَـٰخِعٌۭ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ٣
شاید تو اپنی جان ہلاک کرنے والا ہے اس لیے کہ وہ ایمان نہیں لاتے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:4
إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةًۭ فَظَلَّتْ أَعْنَـٰقُهُمْ لَهَا خَـٰضِعِينَ ٤
اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے ایسی نشانی نازل کریں کہ اس کے آگے ان کی گردنیں جھک جائیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:5
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍۢ مِّنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ ٥
اور ان کے پاس رحمنٰ کی طرف سے کوئی نئی بات نصیحت کی ایسی نہیں آئی کہ وہ اس سے منہ نہ موڑ لیتے ہوں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:6
فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَـٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ٦
سو یہ جھٹلاتو چکے اب ان کے پاس اس چیز کی حقیقت آئے گی جس پر ٹھٹھا کیا کرتے تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:7
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۢ كَرِيمٍ ٧
کیا وہ زمین کو نہیں دیکھتے ہم نے اس میں ہر ایک قسم کی کتنی عمدہ چیزیں اُگائی ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:8
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ٨
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:9
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ٩
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:10
وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ١٠
اور جب تیرے رب نے موسیٰ کو پکارا کہ اس ظالم قوم کے پاس جا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:12
قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ ١٢
عرض کی اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا دیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:13
وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَـٰرُونَ ١٣
اور میرا سینہ تنگ ہوجائے اور میری زبان نہ چلے پس ہارون کو پیغام دے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:14
وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌۭ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ ١٤
اور میرے ذمہ ان کا ایک گناہ بھی ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ مجھے مار نہ ڈالیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:15
قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَـٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ ١٥
فرمایا ہر گز نہیں تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:16
فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ١٦
سو فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم پروردگار عالم کا پیغام لے کر آئے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:17
أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ١٧
یہ کہ ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:18
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًۭا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ ١٨
کہا کیا ہم نےتمہیں بچپن میں پرورش نہیں کیا اورتو نے ہم میں اپنی عمر کے کئی سال گزارے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:19
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ ١٩
اور تو اپنا وہ کرتوت کر گیا جوکر گیا اور تو ناشکروں میں سے ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:20
قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًۭا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ٢٠
کہا جب میں نے وہ کام کیا تھاتو میں بےخبر تھا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:21
فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًۭا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ٢١
پھر میں تم سے تمہارے ڈر کے مارے بھاگ گیا تب مجھے میرے رب نے دانائی عطا کی اور مجھے رسول بنایا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:22
وَتِلْكَ نِعْمَةٌۭ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٢٢
اور یہ احسان جو تو مجھ پر رکھتا ہے اسی لیے تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:23
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ٢٣
فرعون نے کہا رب العالمین کیا چیز ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:24
قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ٢٤
فرمایا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تمہیں یقین آئے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:25
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ ٢٥
اپنے گرد والوں سے کہا کیا تم سنتے نہیں ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:26
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ٢٦
فرمایا تمہارا ور تمہارے پہلے باپ دادا کا رب ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:27
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌۭ ٢٧
کہا بے شک تمہارا رسول جو تمہارے پاس بھیجا گیا ہے ضرور دیوانہ ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:28
قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ ٢٨
فرمایا مشر ق مغرب اور جو ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تم عقل رکھتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:29
قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَـٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ ٢٩
کہا اگر تو نے میرے سوا اور کوئی معبود بنایا تو تمہیں قید میں ڈال دوں گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:30
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍۢ مُّبِينٍۢ ٣٠
فرمایا اگرچہ میں تیرے پاس ایک روشن چیز لے آؤں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:31
قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ٣١
کہا اگر تو سچا ہے تو وہ چیز لا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:32
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌۭ مُّبِينٌۭ ٣٢
پھر اس نےاپناعصا ڈال دیا سو اسی وقت وہ صریح اژدھا ہو گیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:33
وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ ٣٣
اوراپنا ہاتھ نکالا سو اسی وقت وہ دیکھنے والوں کو چمکتا ہوا دکھائی دیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:34
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ عَلِيمٌۭ ٣٤
اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ بے شک یہ بڑا ماہر جادوگر ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:35
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ٣٥
چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے دیس سے اپنے جادو کے زور سےنکال دےپھر تم کیا رائے دیتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:36
قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ ٣٦
کہا اسےاور اس کے بھائی کو مہلت دو اور شہروں میں چپڑاسیوں کو بھیج دیجیئے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:38
فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَـٰتِ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ٣٨
پھر سب جادوگر ایک مقرر دن پر جمع کیے گئے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:39
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ ٣٩
اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم بھی اکھٹے ہوتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:40
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ ٤٠
تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم انہی کی راہ پر رہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:41
فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَـٰلِبِينَ ٤١
پھر جب جادوگر آئے تو فرعون سے کہا اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہمیں کوئی بڑا انعام ملے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:42
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًۭا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ٤٢
کہا ہاں اور بیشک تم اس وقت مقربوں میں داخل ہو جاؤ گے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:43
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ ٤٣
موسیٰ نے ان سے کہا ڈالو جو تم ڈالتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:44
فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَـٰلِبُونَ ٤٤
پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہا فرعون کے اقبال سے ہماری فتح ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:45
فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ٤٥
پھر موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا پھر وہ فوراً ہی نگلنے لگا جو انہوں نے جھوٹ بنایا تھا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:49
قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَـٰفٍۢ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ ٤٩
کہا کیا تم میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے بے شک وہ تمہارا استاد ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے سو تمہیں ابھی معلوم ہو جائے گا البتہ میں تمہارا ایک طرف کا ہاتھ اور دوسری طرف کا پاؤں کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:50
قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ ٥٠
کہا کچھ حرج نہیں بے شک ہم اپنے رب کے پاس پہنچنے والا ہوں گے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:51
إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَـٰيَـٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٥١
ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہوں کو معاف کر دے گا اس لیے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:52
۞ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ٥٢
اور ہم نے موسی ٰکو حکم بھیجا کہ میرے بندوں کو رات کو لے نکل البتہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:53
فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ ٥٣
پھر فرعون نے شہروں میں چپڑاسی بھیجے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:57
فَأَخْرَجْنَـٰهُم مِّن جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ٥٧
پھر ہم نے انہیں باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:59
كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَـٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٥٩
اسی طرح ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا بنی اسرائیل کو وارث بنایا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:61
فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ٦١
پھر جب دونوں جماعتوں نےایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تو پکڑے گئے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:62
قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ ٦٢
کہا ہرگز نہیں میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتائے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:63
فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍۢ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ ٦٣
پھر ہم نےموسیٰ کو حکم بھیجا کہ اپنی لاٹھی کو دریا پر مار پھر پھٹ گیا پھر ہر ٹکڑا بڑے ٹیلے کی طرح ہو گیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:65
وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ٦٥
اورہم نے موسیٰ کی اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو نجات دی
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:67
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ٦٧
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:68
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ٦٨
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:70
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ ٧٠
جب اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس کو پوجتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:71
قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًۭا فَنَظَلُّ لَهَا عَـٰكِفِينَ ٧١
کہنے لگے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر انہی کے گرد رہا کرتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:72
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ ٧٢
کہا کیا وہ تمہاری بات سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:74
قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ ٧٤
کہنے لگے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا کرتے پایا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:75
قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ٧٥
کہا کیا تمہیں خبر ہے جنہیں تم پوجتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:76
أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ ٧٦
تم او رتمہارے پہلے باپ دادا جنہیں پوجتے تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:77
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّۭ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ٧٧
سو وہ سوائے رب العالمین کے میرے دشمن ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:78
ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ ٧٨
جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھے راہ دکھاتا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:80
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ٨٠
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:82
وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ ٨٢
اور وہ جو مجھے امید ہے کہ میرے گناہ قیامت کے دن مجھے بخش دے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:83
رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًۭا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ ٨٣
اے میرے رب مجھے کمال علم عطا فرما اور مجھے نیکیوں کے ساتھ شامل کر
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:84
وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍۢ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ ٨٤
اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:85
وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ ٨٥
اور مجھے نعمت کے باغ کے وارثوں میں کر دے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:86
وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ٨٦
اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے تھا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:87
وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ ٨٧
اور مجھے ذلیل نہ کر جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:89
إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍۢ ٨٩
مگر جو الله کے پاس پاک دل لے کر آیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:90
وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ ٩٠
اور پرہیز گاروں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:92
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ٩٢
اور انہیں کہا جائے گا کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:93
مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ ٩٣
الله کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:94
فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ ٩٤
پھر وہ اور سب گمراہ اس میں اوندھے ڈال دیے جائیں گے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:97
تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍ ٩٧
الله کی قسم بیشک ہم صریح گمراہی میں تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:98
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ٩٨
جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر کیا کرتے تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:99
وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ ٩٩
اور ہمیں ان بدکاروں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:102
فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةًۭ فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ١٠٢
پھر اگر ہمیں دوبارہ جانا ملے تو ہم ایمان والوں میں شامل ہوں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:103
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٠٣
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:104
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ١٠٤
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:106
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٠٦
جب ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:109
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ١٠٩
اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:111
۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ ١١١
انہوں نے کہا کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ تیرے تابع توکمینے لوگ ہوئے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:112
قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ١١٢
کہا اور مجھے کیا خبر کہ وہ کیا کرتے تھے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:113
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ ١١٣
ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمہ ہے کاش کہ تم سمجھتے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:114
وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ ١١٤
اور میں ایمان والوں کو دور کرنے والا نہیں ہوں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:116
قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ ١١٦
کہنے لگے اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو ضرور سنگسار کیا جائے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:117
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ ١١٧
کہا اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:118
فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًۭا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ١١٨
پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ ہی کر دے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ایمان والے ہیں نجات دے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:119
فَأَنجَيْنَـٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ١١٩
پھر ہم نے اسے اورجو اس کے ساتھ بھری کشتی میں تھے بچا لیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:120
ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ ١٢٠
پھر ہم نے اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:121
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٢١
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:122
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ١٢٢
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:124
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٢٤
جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:127
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ١٢٧
اور میں تم سے ا سپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:128
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةًۭ تَعْبَثُونَ ١٢٨
کیا تم ہر اونچی زمین پر کھیلنے کے لیے ایک نشان بناتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:129
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ ١٢٩
اوربڑے بڑے محل بناتے ہو شاید کہ تم ہمیشہ رہو گے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:130
وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ١٣٠
اورجب ہاتھ ڈالتے ہو تو بڑی سختی سےپکڑتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:132
وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ ١٣٢
اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم بھی جانتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:135
إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ ١٣٥
میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:136
قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ ١٣٦
کہنے لگے تو نصیحت کر یا نہ کر ہمارے لیے سب برابر ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:137
إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ ١٣٧
یہ تو بس پہلے لوگوں کی ایک عادت ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:139
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَـٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٣٩
پھر انہو ں نے پیغمبر کو جھٹلایا تب ہم نے انہیں ہلاک کر دیا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:140
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ١٤٠
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:142
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَـٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٤٢
جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:145
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ١٤٥
اور میں تم سے اسپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:146
أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَـٰهُنَآ ءَامِنِينَ ١٤٦
کیا تمہیں ان چیزو ں میں یہاں بے فکری سے رہنے دیا جائے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:148
وَزُرُوعٍۢ وَنَخْلٍۢ طَلْعُهَا هَضِيمٌۭ ١٤٨
اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا خوشہ ملائم ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:149
وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًۭا فَـٰرِهِينَ ١٤٩
او رتم پہاڑوں کوتراش کر تکلف کے گھر بناتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:151
وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ ١٥١
اوران حد سے نکلنے والوں کا کہا مت مانو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:152
ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ ١٥٢
جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:153
قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ١٥٣
کہنے لگے تم پر تو کسی نے جادو کیا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:154
مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ١٥٤
توبھی ہم جیسا ایک آدمی ہے سو کوئی نشانی لے آ اگر تو سچا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:155
قَالَ هَـٰذِهِۦ نَاقَةٌۭ لَّهَا شِرْبٌۭ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ١٥٥
کہا یہ اونٹنی ہے اسکے پینے کا ایک دن ہے اور یک دن معین تمہارے پینے کے لیے ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:156
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍۢ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ ١٥٦
اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آ پکڑے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:157
فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَـٰدِمِينَ ١٥٧
سو انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ ڈالے پھر پشیمان ہوئے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:158
فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٥٨
پھر انہیں عذاب نے آ پکڑا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:159
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ١٥٩
اوربے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:161
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٦١
جب انہیں ان کے بھائی لوط نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:164
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ١٦٤
اورمیں تم سے اس پر کوئی مزودری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس اللهرب العالمین کے ذمہ ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:165
أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ ١٦٥
کیا تم دنیا کے لوگوں میں لڑکوں پر گرے پڑتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:166
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ١٦٦
اور تمہارے رب نےجو تمہارے لیے بیویاں پیدا کر دی ہیں انہیں چھوڑ دیتے ہو بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:167
قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ ١٦٧
کہنے لگے اے لوط اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ضرور تو نکال دیا جائے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:168
قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ ١٦٨
کہا میں تو تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:169
رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ ١٦٩
اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو اس کے وبال سے نجات دے جو وہ کرتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:170
فَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ١٧٠
پھر ہم نے اسے اور اس کے سارے کنبے کو بچا لیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:173
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًۭا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ ١٧٣
اور ہم نے ان پر مینہ برسایا پھر ڈرائے ہوؤں پر بُرا مینہ برسا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:174
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٧٤
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:175
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ١٧٥
اوربیشک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:176
كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ ١٧٦
بن والوں نے بھی پیعمبروں کو جھٹلایا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:177
إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٧٧
جب ان سے شعیب نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:180
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ١٨٠
اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:181
۞ أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ ١٨١
پیمانہ پورا دو اور نقصان دینے والے نہ بنو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:183
وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ١٨٣
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:184
وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ ١٨٤
اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو بنایا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:185
قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ١٨٥
کہنے لگے کہ تم پر تو کسی نے جادو کر دیا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:186
وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ ١٨٦
اورتو بھی ہم جیسا ایک آدمی ہے اور ہمارے خیال میں تو تو جھوٹا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:187
فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ١٨٧
سو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے اگر تو سچا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:188
قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ١٨٨
کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:189
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ١٨٩
پھر اسے جھٹلایا پھر انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:190
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٩٠
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:191
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ١٩١
اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:192
وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ١٩٢
اور یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:194
عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ ١٩٤
تیرے دل پر تاکہ تو ڈرانے والوں میں سے ہو
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:196
وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ ١٩٦
اور البتہ اس کی خبر پہلوں کی کتابوں میں بھی ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:197
أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَـٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ١٩٧
کیا ان کے لیے نشانی کافی نہیں کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:198
وَلَوْ نَزَّلْنَـٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ ١٩٨
اور اگر ہم اسے کسی عجمی پر نازل کرتے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:199
فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ ١٩٩
پھر وہ اسے ان کے سامنے پڑھتا تو بھی ایمان نہ لاتے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:200
كَذَٰلِكَ سَلَكْنَـٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ ٢٠٠
اسی طرح ہم نے اس انکار کو گناہگاروں کے دل میں ڈال رکھا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:201
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ٢٠١
وہ دردناک عذاب دیکھے بغیر اس پر ایمان نہیں لائیں گے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:202
فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةًۭ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ٢٠٢
پھر وہ ان پر اچاناک آئے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:205
أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَـٰهُمْ سِنِينَ ٢٠٥
بھلا دیکھ اگر ہم انہیں چند سال فائدہ اٹھانے دیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:206
ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ ٢٠٦
پھر ان کے پاس وہ عذاب آئے جس کا وعدہ دیے جاتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:207
مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ ٢٠٧
تو جو انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے کیا ان کے کچھ کام بھی آئے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:208
وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ ٢٠٨
اور ہم نے ایسی کوئی بستی ہلاک نہیں کی جس کے لیے ڈرانے والے نہ آئے ہوں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:210
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَـٰطِينُ ٢١٠
اور قرآن کو شیطان لے کر نہیں نازل ہوئے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:211
وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ ٢١١
اور نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ وہ اسے کر سکتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:212
إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ ٢١٢
وہ تو سننے کی جگہ سے بھی دور کر دیے گئے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:213
فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ ٢١٣
سو الله کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار ورنہ تو بھی عذاب میں مبتلا ہو جائے گا
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:215
وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٢١٥
اور جو ایمان لانے والے تیرے ساتھ ہیں ان کے لیے اپنا بازو جھکا ئے رکھ
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:216
فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌۭ مِّمَّا تَعْمَلُونَ ٢١٦
پھر اگر تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے میں تمہارے کام سے بیزار ہوں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:219
وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّـٰجِدِينَ ٢١٩
اور نمازیوں میں تیری نشست و برخاست دیکھتا ہے
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:221
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَـٰطِينُ ٢٢١
کیا میں تمہیں بتاؤں شیطان کس پر اترتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:223
يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَـٰذِبُونَ ٢٢٣
وہ سنی ہوئی باتیں پہنچاتے ہیں اوراکثر ان میں سے جھوٹے ہوتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:224
وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ ٢٢٤
اور شاعروں کی پیروی تو گمراہ ہی کرتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:225
أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍۢ يَهِيمُونَ ٢٢٥
کیا تم نےنہیں دیکھاکہ وہ ہر میدان میں بھٹکتے پھرتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں - 26:227
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًۭا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍۢ يَنقَلِبُونَ ٢٢٧
مگروہ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے اور الله کوبہت یاد کیا اور مظلوم ہونے کے بعد بدلہ لیا اور ظالموں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ کس کروٹ پر پڑتے ہیں
ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں