مواد پر جائیں
Al-Noor Islam

سورہ العلق (Al-Alaq)

سورہ العلق (The Clot) قرآن مجید کی 96 ویں سورہ ہے۔ یہ ایک مکی سورہ ہے جس میں 19 آیات ہیں۔ نیچے مکمل سورہ عربی میں ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔

مکی19 آیاتسُورَةُ العَلَقِ
سورہ العلق سنیںتلاوت: یاسر الدوسری

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ترجمہ

ترجمہ: احمد علی

  1. 96:1

    ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ ١

    اپنے رب کے نام سے پڑھیئے جس نے سب کو پیدا کیا

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  2. 96:2

    خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِنْ عَلَقٍ ٢

    انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  3. 96:3

    ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ ٣

    پڑھیئے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  4. 96:4

    ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ ٤

    جس نے قلم سے سکھایا

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  5. 96:5

    عَلَّمَ ٱلْإِنسَـٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ٥

    انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  6. 96:6

    كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَيَطْغَىٰٓ ٦

    ہرگز نہیں بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  7. 96:7

    أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ ٧

    جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  8. 96:8

    إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ ٨

    بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  9. 96:9

    أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ ٩

    کیا آپ نے اس کو دیکھا جو منع کرتا ہے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  10. 96:10

    عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ ١٠

    ایک بندے کو جب کہ وہ نماز پڑھتا ہے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  11. 96:11

    أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ ١١

    بھلا دیکھو تو سہی اگر وہ راہ پر ہوتا

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  12. 96:12

    أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ ١٢

    یا پرہیز گاری سکھاتا

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  13. 96:13

    أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ ١٣

    بھلا دیکھو تو سہی اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑ لیا

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  14. 96:14

    أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ ١٤

    تو کیا وہ نہیں جانتا کہ الله دیکھ رہا ہے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  15. 96:15

    كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ ١٥

    ہرگزایسا نہیں چاہیئے اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  16. 96:16

    نَاصِيَةٍۢ كَـٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍۢ ١٦

    پیشانی جھوٹی خطا کار

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  17. 96:17

    فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ ١٧

    پس وہ اپنے مجلس والوں کو بلا لے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  18. 96:18

    سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ ١٨

    ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں
  19. 96:19

    كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩ ١٩

    ہر گز ایسا نہیں چاہیئے آپ اس کا کہانہ مانیے اور سجدہ کیجیئے اور قرب حاصل کیجیئے

    ڈاؤن لوڈ یا شیئر کریں

Al Noor: Prayer Times & Qibla حاصل کریں

آپ کے عین مقام کے لیے اذان الارم، قبلہ، قریبی مساجد کے جماعت کے اوقات، آڈیو کے ساتھ مکمل قرآن اور حدیث کے دس مجموعے۔ Google Play پر مفت، Devrige کی پیش کش۔

  • 23 طریقۂ حساب
  • مساجد کے جماعت کے اوقات
  • 114 سورتیں، 65 قاری
  • آف لائن چلتا ہے
Get Al Noor: Prayer Times & Qibla on Google Play

Look for Al Noor: Prayer Times & Qibla by Devrige · Free to download

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.devrige.al_noor